پی ٹی آئی کا ملک گیراحتجاج

پی ٹی آئی کا ملک گیراحتجاج کھٹائی کا شکار، پشاور جلسہ منسوخ

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کا ملک گیراحتجاج کھٹائی کا شکار ہونے لگا ہے، اس دوران جہاں 8 تاریخ کو پشاور جلسہ منسوخ کیا گیا وہیں نئی حکمت عملی بھی تیار کر لی گئی جسے اپنا کر گرفتاریوں اور دیگر مسائل سے بچا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ملک بھر میں کئے جانے والے احتجاج اور اس حوالے سے دیگر معاملات پر کشمکش کا شکار ہے، ان حالات کے باعث پی ٹی آئی نے ملک بھر میں احتجاج کا فیصلہ بھی منسوخ کر دیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق منتظمین کی جانب سے اعلان کردہ تمام جلسے اور احتجاجی مظاہرے منسوخ کیے جانے کا امکان ہے، 8 تاریخ کو پشاور میں ہونے والا جلسہ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ گرفتاریوں اور دیگرمسائل سے بچنے کے لیے نئی حکمت عملی اختیار کی جائیگی۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کا ملک گیراحتجاج کیلئے پلاننگ کی جا رہی ہے.
ذرائع نے بتایا ہے کہ جلسے کی جگہ صوابی کے مقام پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا، جو کم از کم تین دن تک جاری رہے گا، دھرنے میں ملک بھر سے ورکرز اور رہنماء شرکت کریں گے، اور روزانہ مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔
پارٹی رہنماؤں کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ دھرنے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، دھرنے کے لئے 10 تاریخ کے بعد کسی موزوں دن کا انتخاب کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستیں: خیبرپختونخوا کابینہ کا الیکشن کمیشن کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ