ویب ڈیسک: جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرتے 34 افغانی گرفتار کر لئے گئے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق افغان شہریوں کا جعلی پاکستانی شناختی کارڈ پر پاکستان سے بیرون ملک جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس دوران کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانے میں ملوث 34افغان شہری بھی دھر لئے گئے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان غیر قانونی طریقے سے چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے، گرفتار غیر ملکی ناردا سے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور پارسپوٹ بنا کر بیرون ملک جا رہے تھے۔
اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان نے پاکستان داخلے کے فی کس بارہ ہزار روپے ادا کئے، نادرا میگا سنٹر میں دو مشتبہ غیر ملکیوں کی گرفتاری کے بعد ہاسٹل پر چھاپہ مارا گیا، اس دوران مزید 32 غیرملکی گرفتار کئے گئے۔
ایف آئی اے کے مطابق گرفتار غیر ملکیوں سے پاکستانی جعلی شناختی کارڈز، افغانی تذکرہ اور افغان پارسپوٹ برامد کر لیا گیا، گرفتار غیر ملکیوں میں نوجوان اور کمسن لڑکے شامل تھے، اس سلسلے میں مزید بتایا گیا کہ گرفتار ملزمان ایجنٹ کے ذریعے پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حاصل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق ایجنٹ کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان کا پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ استعمال کر کے گلف ممالک جانے کا پلان تھا، نادرا اور پاسپورٹ آفس کے ملازمین کے ملوث ہونے کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرتے 34 افغانی گرفتار کر لئے گئے۔
Load/Hide Comments