حکومت اور اپوزیشن سے 5 ناموں

جوڈیشل کمیشن کیلئے حکومت اور اپوزیشن سے 5 ناموں کی منظوری

ویب ڈیسک: جوڈیشل کمیشن کی تشکیل میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، سینیٹ اور قومی اسمبلی کے دونوں ایوانوں کی جانب سے حکومت اور اپوزیشن سے 5 ناموں کی منظوری دیدی گئی۔
قومی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور مسلم لیگ ن کے شیخ آفتاب کو نامزد کیا گیا ہے، سینیٹ سے بھی حکومت اور اپوزیشن کے ناموں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ حکومتی بنچوں سے سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور اپوزیشن سینیٹر رہنما شبلی فراز کو نامزد کیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق تمام نامزدگیاں سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دی گئی ہیں، 26 ویں ترمیم کی منظوری کے بعد جوڈیشل کمیشن میں 5 اراکین پارلیمنٹ شامل کر لئے گئے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے دونوں ایوانوں کی جانب سے حکومت اور اپوزیشن سے 5 ناموں کی منظوری دیدی گئی۔

مزید پڑھیں:  کارکنوں کی ہلاکت کا کیس اقوام متحدہ لے کر جائینگے، عمران خان کی ٹویٹ