جوڈیشل کمیشن کے ممبران مکمل

جوڈیشل کمیشن کے ممبران مکمل، چیف جسٹس یحیی آفریدی سربراہ

ویب ڈیسک: پارلیمنٹ سے ارکان حتمی ہونے کے بعد جوڈیشل کمیشن کے ممبران مکمل ہو گئے ، جبکہ چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی جوڈیشل کمیشن کے سربراہ ہونگے۔
جوڈیشل کمیشن ممبران میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ شامل ہیں۔
پاکستان بار کونسل کے نمائندے ایڈوکیٹ اختر حسین بھی جوڈیشل کمیشن میں شامل ہونگے۔ جوڈیشل کمیشن میں پی ٹی آئی سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز جبکہ نون لیگ سے شیخ آفتاب، پیپلزپارٹی سے سینیٹر فاروق ایچ نائیک اور خاتون نشست پر روشن خورشید بروچہ موجود ہیں۔
یاد رہے کہ جوڈیشل کمیشن کے ممبران مکمل ہو گئے ہیں اور اب جوڈیشل کمیشن کے پہلے اجلاس میں آئینی بنچ کا سربراہ کا انتخاب ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ماں بیٹی اور ایک ماہ کی دلہن کے اندھے قتل کا ڈراپ سین، قاتل گرفتار