مردان میڈیکل کمپلیکس میں بھرتیوں

مردان میڈیکل کمپلیکس میں بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کا انکشاف

ویب ڈیسک: مردان میڈیکل کمپلیکس میں بھرتیوں میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے، جس پر اداروں کی جانب سے تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں میڈیکل ٹیچنگ ہسپتالوں کے بارے میں شکایات اور بے قاعدگیوں کی افواہیں گردش کرنے لگی ہیں، اسی سلسلے میں مردان میڈیکل کمپلیکس میں بھرتیوں میں مبینہ بے قاعدگیوں کا انکشاف کیا گیا ہے جس پر تحقیقاتی اداروں کی جانب سے تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ 5سال کے دوران درجنوں ایم اوز بھرتی کئَ گئے اور اس وقت کی انتظامیہ نے ان معاملات کی انجام دہی کیلئے ایک سابق پروفیسر کی خدمات حاصل کی تھیں۔ مبینہ طور پر مشکوک طریقہ کار سے ٹیسٹ کے بعد منظور نظر ایم اوز کو بھرتی کیا گیا، جن میں نصف سے زائد کا تعلق ایک ہی ضلع سے ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے شکایات موصول ہونے کے بعد تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم شکایات اور دستیاب ریکارڈ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ، 2بھائیوں سمیت 3افراد جاں بحق