ویب ڈیسک: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد جج کیخلاف پروپیگنڈا میں ملوث ملزمان کی ضمانت خارج کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف پروپیگنڈا میں ملوث ملزمان جن میں خیبرپختونخوا کے سرکاری افسران شامل ہیں کی ضمانت خارج کر دی گئی۔
عدالت میں جج ہمایوں دلاور کے خلاف پروپیگنڈا مہم میں نامزد صوبائی افسران کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی تو ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدم پیروی کی بنا پر عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی، ان میں معاون خصوصی برائے انسداد بدعنوانی محمد مصدق عباسی کی درخواست ضمانت بھی شامل تھی۔
اس دوران ملزم صدیق انجم اپنے وکیل نیاز اللہ نیازی کے ہمراہ پیش ہوئے، تو ان کی عبوری ضمانت عدالت نے 20 ہزار روپے مچلکوں کے عوض 11 نومبر تک منظور کر لی۔ یاد رہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد جج کیخلاف پروپیگنڈا میں ملوث ملزمان کی ضمانت خارج کر دی۔
Load/Hide Comments