سابق خاتون اول بشریٰ بی بی زمان پارک سے پشاور روانہ ہو گئیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ قافلے کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور جائیں گی۔

بشریٰ بی بی زمان پارک سے پشاور روانہ ہو گئیں

ویب ڈیسک: سابق خاتون اول بشریٰ بی بی زمان پارک سے پشاور روانہ ہو گئیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ قافلے کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں 190ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے بعد سابق خاتون اول راولپنڈی سے رات گئے زمان پارک لاہور والی رہائشگاہ پہنچیں تو پنجاب پولیس کی بھاری نفری نے بھی وہاں ڈیرے ڈال دیئے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس رات گئے قیدیوں کی وین اور واٹر کینن کے ہمراہ زمان پارک پہنچی اور زمان پارک کے اطراف پر بیریئر لگا کر ہر آنے جانے والے پر نظریں جما لیں۔ اس صورتحال میں آج سابق خاتون اول بشریٰ بی بی زمان پارک سے پشاور روانہ ہو گئیں، زمان پارک سے روانگی کے وقت ان کے ہمراہ سیکیورٹی کی گاڑیاں بھی موجود تھیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی کے احتجاج پر تحمل کا مظاہرہ کیا،نائب وزیراعظم