گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کاپشاور

گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کاپشاور موٹروے پر شاندار استقبال

ویب ڈیسک: گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کاپشاور موٹروے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ لوگوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، ہار پہنائے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی چوک اسلام آباد سے گرفتار تحریک انصاف کے کارکنان کا پشاور موٹر وے ٹول پلازہ پر استقبال کیا گیا۔ رہائی پانے والے تحریک انصاف کے کارکنان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کاپشاور موٹروے پر شاندار استقبال کیا گیا، کارکنان نے اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی کی۔ کارکنان کا کہنا تھا کہ جیل میں کافی سخت وقت گزرا، پنجاب حکومت نے جیل میں بڑا ظلم کیا۔
واپسی پر تحریک انصاف کے کارکنان نے پنجاب حکومت کے ظلم کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ہم پر بڑا ظلم کیا لیکن ہم ظلم و جبر سے ڈرنے والے نہیں، دوبارہ اگر اسلام آباد میں احتجاج ہوگا تو پھر بھی بھرپور شرکت کرینگے۔
یاد رہے کہ 60 سے زائد پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنان جہلم جیل سے رہا ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  ڈی چوک مقدمے کیخلاف علی امین گنڈاپور کا عدالت سے رجوع