ویب ڈیسک: ٹیکس اہداف میں ناکامی پر آئی ایم ایف کا منی بجٹ کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے، ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس اہداف میں ناکامی پر شارٹ فال پورا کرنے کے لیے آئی ایم ایف نے منی بجٹ کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ورچوئل بات چیت کے دوران ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظرثانی کی درخواست بھی مسترد کردی گئی، ایف بی آر ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹیکس شارٹ فال کے باعث دوسری قسط میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور آئندہ مہینوں کے شارٹ فال کا تخمینہ لگا کر 500 ارب کا منی بجٹ بھی لایا جا سکتا ہے۔
Load/Hide Comments