ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس طلب 5 نومبر کو طلب کرلیا ہے۔جوڈیشل کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ حلف اٹھانے کے بعد چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس طلب کیا ہے، اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 26 ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق اہم پیش رفت متوقع ہے۔اجلاس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچز کا تعین کیا جائے گا.
یاد رہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اجلاس 5 نومبر بروز منگل طلب کیا ہے۔
اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین شرکت کریں گے۔ان کے علاوہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،پاکستان بار کونسل کے نمائندہ اختر حسین، پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک، ن لیگ کے شیخ آفتاب احمد، پی ٹی آئی کے عمر ایوب اور شبلی فراز اور خاتون ممبر روشن خورشید بھی شرکت کریں گی۔
Load/Hide Comments