وزیراعلی، گورنر اور آئی جی

وزیراعلی، گورنر اور آئی جی کا ضلع ڈ ی آئی خان دہشتگردی سے متاثرہ اضلاع میں سرفہرست

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا دہشتگردوں کے نشانے پر، جبکہ وزیراعلی، گورنر اور آئی جی کا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان دہشتگردی سے متاثرہ اضلاع میں سرفہرست آ گیا۔ صوبہ بھر میں ہونیوالے دہشتگردی واقعات کے دوران رواں سال 429اہلکار و شہری شہید ہوئے جبکہ 789زحمی ہوئے ہیں۔
رواں سال خیبر پختونخوا میں کالعدم تنظیموں‌ کے حملوں‌ میں‌ فوج، فرنٹیئر کور، پولیس، عام شہریوں اور قانون نافذ‌کرنے والے اداروں ‌کے 429 اہلکار اور شہری شہید جبکہ 789 زخمی ہوئے ہیں۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ وزیراعلی، گورنر اور آئی جی کا ضلع ڈیرہ اسماعیل خان دہشتگردی سے متاثرہ اضلاع میں سرفہرست ہے۔ رواں سال کالعدم تنظیموں ‌کے حملوں‌ میں‌ سیکورٹی اداروں سمیت عام شہریوں اور قانون نافذ ‌کرنے والے دیگر اداروں ‌کے 429 اہلکار اور شہری شہید جبکہ 789 زخمی ہوئے ہیں۔
کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ‌ کی رپورٹ میں بتیا گیا ہے کہ صوبے میں رواں سال کے دوران سب سے زیادہ 134 پولیس اہلکار شہید اور 326 زخمیز ہوئے۔ دہشتگردی کے باعث اب تک 115 عام شہری شہید اور209 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
دہشتگردی کی عفریت میں‌ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں‌پر سکیورٹی فورسز اور پولیس کے سب سے زیادہ 74 افراد شہید ہو چکے ہیں‌۔ اس کے علاوہ دیگر اضلاع کے حوالے سے بھی رپورٹ میں بتایا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ضلع بنوں‌ میں71، شمالی وزیرستان میں 64، جنوبی وزیرستان میں 44، باجوڑ میں33، خیبر میں 30، پشاورمیں 18,کرم میں25، مردان میں11، مالاکنڈ میں11، کوہاٹ میں10، دیر میں 8، مہمند میں 2 اور ہزارہ میں ایک سکیورٹی فورسز، پولیس اور عام شہریوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔
ڈی آئی خان میں دہشتگردوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے81 افراد کو شہید جبکہ 10 اہلکاروں کو زخمی کیا۔ رواں سال اب تک دہشتگردوں نے باجوڑ اور شمالی وزیرستان میں 4 سیاست دانوں کو شہید اور 2 کو زخمی کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں سب سے زیادہ25 پولیس اہلکار، 10 ایف سی اہلکار شہید اور 29اہلکار زخمی ہوئے۔
ضلع بنوں میں36 پولیس اہلکار شہید اور21 زخمی ہوئے۔
باجوڑ میں 18اہلکارشہید اور52 زخمی ہوئے جبکہ 2عام شہری شہید جبکہ 6 شہری زخمی ہوئے۔
پشاور میں دہشتگردوں کے ہاتھوں 12 پولیس اہلکار شہید جبکہ 16 زخمی ہوئے۔
ضع خیبر میں 6 پولیس اہلکار شہید اور 12 زخمی، مردان میں 5 پولیس اہلکار شہید اور 13 زخمی ہوئے۔
ضلع مہمند میں 2 پولیس اہلکار شہید اور5 زخمی ہوئے۔
ضلع دیر میں 2 پولیس شہید اور 7 زخمی، کوہاٹ میں 5 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے ہیں۔
شمالی وزیرستان میں 9 پولیس اہلکار شہید، جنوبی وزیرستان میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 17زخمی ہوئے ہیں۔
ضلع کرم میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی جبکہ ضلع ہزارہ میں ایک شہید اور ایک زخمی ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس کی26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر فل کورٹ کی مخالفت