ویب ڈیسک: ضلع ٹانک میں کرنٹ لگنے سے چار بچے جاں بحق ہو گئے، یہ دلخراش واقعہ گرہ مٹھو میں بجلی کی تار گرنے کے باعث پیش آیا، اس دوران کرنٹ لگنے سے 4 بچے جاں بحق ہو گئے۔
ڈپٹی کمشنر ٹانک تنویر احمد نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق بچوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، جس میں تین بھائی بھی شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹانک میں کرنٹ لگنے سے چار بچے جاں بحق ہو گئے ہیں، جن کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان ہیں۔ بچے مال مویشی چراہتے تھے۔
ڈی سی نے مزید بتایا کہ واقعے کی مکمل تفتش کی جارہی ہے اور ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
Load/Hide Comments