ویب ڈیسک: ضلع ہری پور میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔ واقعہ غازی ھملٹ روڈ پر پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
مقتول موٹرسائیل سوار یونین کونسل بیٹ گلی کوپڑی امازئی کا رہائشی تھا، ہری پور میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہونے کے بعد تھانہ غازی کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔
مقتول کیس کی پیشی کے لئے غازی کی عدالت میں موٹر سائیکل پر دوسرے ساتھی کے ساتھ جا رہا تھاکہ اس دوران یہ واقعہ رونما ہوا، پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مقتول کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار دوسرا ساتھی محفوظ ہے۔
Load/Hide Comments