ویب ڈیسک: سعودی عرب کی جانب سے دو ٹوک الفاظ میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسرائیل کیساتھ تعلقات فلسطینی ریاست کے قیام سے مشروط ہے۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کیساتھ تعلقات فلسطینی ریاست کے قیام کا مسئلہ حل ہوئے بغیر معمول ہر نہیں آ سکتے۔ انہوں نے غیر ملکی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق کے تحفظ تک پورے خطے کی سلامتی داؤ پر رہے گی۔
سعودی وزیر خارجہ نے مزید بتایا کہ مسئلہ فلسطین کا حل اسرائیل کی اپنی سکیورٹی اور سٹریٹیجک مفادات میں بھی ہے۔ فلسطین میں قیام امن کے بغیر اسرائیل بھی سکون کا سانس نہیں لے سکے گا۔ فیصل بن فرحان نے مزید کہا کہ انہوں نے ایرانی حکام کو واضح پیغام دیا ہے کہ علاقائی امن کیلئے مزید تصادم سے بچنا ضروری ہے، جبکہ ایران خود بھی سمجھتا ہے کہ یہ کشیدگی اُس کے مفاد میں بھی نہیں ہے۔
Load/Hide Comments