ویب ڈیسک: ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں فلسطین کی آزادی کیلئے نعرے بلند ہونا شروع ہو گئے، ایسے میں انتظامیہ حیرت سے ششدر رہ گئی۔
امریکی ریاست مشی گن کے عرب اکثریتی آبادی والے شہر ڈیربورن میں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی کا انعقاد کیا گیا، اس دوران فلسطین کی آزادی کیلئے نعرے بلند ہو گئے، مشی گن کے عرب اکثریتی شہر ڈیربورن میں ڈیموکریٹس کی مشرق وسطیٰ پالیسی پر ناراضگی کے باعث ووٹرز کی رائے منقسم ہے۔
اس علاقے کے لوگوں کی جانب سے اسی لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے دوران بھی سڑکوں پر یو ایس اے اور فلسطین کی آزادی کے نعرے سنائی دیتے رہے۔ اس حوالے سے مقامی ووٹر کا کہنا ہے کہ مشی گن کے میدان میں مسلمان ووٹرز ہار اور جیت کا فرق پیدا کرسکتے ہیں، یہاں کے مسلمان جانتے ہیں کہ کیا داؤ پر لگا ہوا ہے۔
غزہ جنگ پر بائیڈن انتظامیہ کے مؤقف سے ناراض عرب ووٹرز کے علاقوں میں کملا ہیرس کو روایتی ڈیموکریٹ ووٹرز کی حمایت حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، دوسری بات یہ ہے کہ کملا ہیرس نے خود کئی بار اسرائیل کی حمایت کا اعادہ کیا تھا اور ان کی امداد روکنے کی مخالفت کی تھی۔
کملا ہیرس کے مدمقابل ڈونلڈ ٹرمپ عرب نژاد امریکیوں کو اپنی جانب راغب کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں اور یہ صورتحال کملا ہیرس کیلئے ایک چیلنج ہے، کیونکہ وہ اور بائیڈن ان علاقوں میں اپنی سپورٹ کھو چکے ہیں۔ یہی وہ علاقہ بھی ہے کہ جس کا ووٹ بائیڈن کی کامیابی کا ضامن بنا تھا۔
Load/Hide Comments