بونیر میں گاڑی گہری کھائی میں

بونیر میں گاڑی گہری کھائی میں جاگری، 8 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں ایک انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، واقعات کے مطابق بونیر میں گاڑی گہری کھائی میں جا گری ، جس سے8افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس ذرائع کا حادثہ کے حوالے سے کہنا ہے کہ حادثہ بونیر کی تحصیل چغرزی میں یونین کونسل پاندیڑ کس پیازو کے مقام پر پیش آیا ہے، جہاں پک اپ ڈاٹسن بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں جا گری۔
ذرائع کے مطابق اس حادثہ میں 8افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی یوئے ہیں۔ حادثے میں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈگر منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں غیرقانونی پیٹرول پمپس کیخلاف کارروائی کا فیصلہ