ویب ڈیسک: ترجمان خیبر پختون خوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ایبٹ آباد یونین آف جرنلٹس سپورٹس گالا افتتاحی تقریب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئِے کہا کہ ڈیڑھ ماہ تک عمران خان کے کیسز ختم ہو جائیں گے، حکومت ظلم و جبر کر کر کے تھک چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیل میں قید عمران خان کو توڑنے کی حکومتی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں، خیبر پختون خوا حکومت پی آئی اے خریداری کر سکتی ہے، معاشی طور پر حکومت مضبوط ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کو باہر فروخت کرنے سے بہتر ہے ، اسے پاکستان میں ہی رہنے دیا جائے۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بشری بی بی کی رہائی عدالت کے حکم پر ہوئی، کیسز اب بھی چل رہے ہیں، صوبائی لیول پر ہم بجلی کی قیمت کم کریں گے۔ جبکہ صوبہ کی معاشی حالت بھی بہتر کریں گے۔
ایبٹ آباد میںسپورٹس فیسٹیول کے موقع پر بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، اگر آئیں گی تو ویلکم کریں گے، دوسری طرف انہوں نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ ماہ تک عمران خان کے کیسز ختم ہو جائیں گے۔
Load/Hide Comments