عمران خان پاکستان میں ہی

عمران خان باعزت بری ہوکر پاکستان میں ہی رہیں گے، بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان باعزت بری ہوکر پاکستان میں ہی رہیں گے ۔
اپنے بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوابیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے نہ باہر عالیشان محلات ہیں اور نہ ہی عوام کا پیسہ لوٹا ہے، حکومت بتائے ڈیل کس سے ہو رہی ہے؟ حکومت تو آپ ہی کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیل کا الزام لگانے والے ڈیل کر کے باہر گئے، نواز شریف، شہباز شریف، زرداری اور بے نظیر سمیت ہر رہنما ڈیل کے بعد باہر گئے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان رہائی کے بعد پاکستان میں ہی رہیں گے، بشری بی بی بھی رہائی کے بعد پاکستان میں ہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما باعزت بری ہو کر اپنے ہی عوام کے درمیان رہیں گے، ڈیل وہ کرتے ہیں جو ملک اور عوام چھوڑ کر باہر اپنے عالیشان محلات میں رہتے ہیں۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نہ باہر عالیشان محلات ہیں اور نہ ہی عوام کا پیسہ لوٹا ہے، حکومت بتائے ڈیل کس سے ہو رہی ہے؟ حکومت تو آپ ہی کی ہے۔

مزید پڑھیں:  کرم میں ایک اور زخمی چل بسا،12روز میں اموات132ہو گئیں