ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع کے لئے سالانہ ترقیاتی فنڈز کے اجراء کا فیصلہ کرلیا گیا جس کیلئے محکمہ خزانہ نے اے ڈی پی سے 2 ہزار ملین روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
مراسلے کے مطابق ترقیاتی فنڈز ضم اضلاع میں مختلف شعبوں کے لئے جاری کئے جائیں گے، زراعت کے شعبے کے لئے 15 ملین روپے اور اوقاف حج کے لئے ایک ملین روپے جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بورڈ آف ریونیو کے لئے 5 ملین، پینے کے پانی اور سینی ٹیشن کے لئے 500 ملین اور ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے لئے 135 ملین جبکہ انرجی کے لئے 6 ملین روپے جاری کئے جائیں گے۔
مراسلے کے مطابق اسٹیبلشمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن کے لئے 5، ایکسائز اور جنگلات کے لئے 2،2 ملین روپے جاری ہوں گے۔
اسی طرح ضم اضلاع کے شعبہ صحت کے لئے 300 ملین روپے، ہائیر ایجوکیشن کے لئے 25 ملین روپے اور ہوم کے لئے 240 ملین روپے جاری کئے جائیں گے۔
انڈسٹریز کے لئے 18 ملین، پانی کے لئے 144 ملین اور سڑکوں کے لئے 300 ملین روپے جاری کئے جائیں گے۔
مراسلے میں مزید کہا گیا کہ منرل اینڈ مائنز کے لئے 3 ملین روپے، لوکل گورنمنٹ کے لئے 30 ملین روپے جاری ہوں گے، ضم اضلاع کے ترقیاتی فنڈز کے تحت لائیوسٹاک کے شعبے کے لئے 23 ملین روپے اور لا اینڈ جسٹس کے لئے 5 ملین روپے جاری کئے جائیں گے۔
Load/Hide Comments