جنوبی وزیرستان میں آپریشن

سکیورٹی فورسز کا جنوبی وزیرستان میں آپریشن، 4دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک: سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کرکے 4دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں کی، آپریشن علاقے میں خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا گیا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  اپنی جنس کے ازخود تعین کی اسلام میں اجازت نہیں،اسلامی نظریاتی کونسل