ویب ڈیسک: پاکستان نے ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 4 وکٹ سے شکست دی۔
آسٹریلیا کی جانب سے ڈین کرسٹیان 42 اور سیم ہیزلیٹ 26 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جب کہ جیک ووڈ 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے ایک وکٹ لی،108رنزکا ہدف پاکستان نے ایک گیند قبل دو وکٹ پر حاصل کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے عامر یامین 24اور فہیم اشرف 19 رنزبنا کر ناقابل شکست رہے،محمد اخلاق اور آصف علی نے 32 ،32 رنز اسکور کیے۔
ادھر دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے بنگلادیش کو 3 وکٹ سے ہرادیا،104 رنزکا ہدف سری لنکا نے ایک گیند قبل 3 وکٹ پر حاصل کرلیا۔ سری لنکا کے سندون ویرا کوڈی 50 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
دھننجایالکشن 24اور نمیش ویموکھتی نے 12 رنز اسکور کیے،ہانگ کانگ سپرسکسز کا فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا ۔
Load/Hide Comments