لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں

شدید سموگ : لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست

ویب ڈیسک: لاہور کی فضا کچھ گھنٹے بہتر رہنے کے بعد اسموگ سے شدید متاثر ہوگئی جس کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور کا آج پھر پہلا نمبر ہے۔
صبح سویرے لاہور کی فضا کا معیار انتہائی مضر صحت رہا، اس حوالے سے حکومت پنجاب کی جانب سے الرٹ جاری کردیا گیا ۔
بھارت میں کثرت سے فصلوں کی باقیات جلانے سے لاہورکے ائیر کوالٹی انڈیکس میں غیرمعمولی اضا فہ ہو سکتا ہے۔
حکومت کی جانب سے خراب فضائی معیار کے باعث لاہور کے شہریوں کو گھروں میں رہنے اور کھڑکی دروازے بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں غیرقانونی پیٹرول پمپس کیخلاف کارروائی کا فیصلہ