آسٹریلیا کیخلاف پلیئنگ الیون کا اعلان

پاکستان کاآسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان

ویب ڈیسک: پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے پاکستان پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان پلیئنگ الیون میں عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، محمد رضوان، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رئوف اور محمد حسنین شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے 4 نومبر کو کھیلا جائے گا ۔

مزید پڑھیں:  آرمی کی گرفت کے سبب افغانستان سمگلنگ صفر ہوگئی: وزیراعظم