ویب ڈیسک: امریکہ روس کو جنگی سازو سامان دینے کے الزام پر 19بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے دنیا: بھر کی تقریبا 400کمپنیوں اور افراد پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
امریکی وزارت خزانہ کے مطابق یہ پابندیاں روسی فوج کو جدید ٹیکنالوجی اور سامان فراہم کرنے پر عائد کی گئی ہیں، روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف غیر قانونی اور غیر اخلاقی جنگ لڑنے میں مدد فراہم کرنے والوں کے خلاف امریکا اور اس کے اتحادی ایسے اقدامات کرتے رہیں گے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں کی زد میں 19بھارتی کمپنیاں اور 2بھارتی شخصیات آئی ہیں، بھارتی کمپنیاں روس کو الیکٹرانک، کمپیوٹر اور ایوی ایشن سے متعلق آلات فراہم کر رہی تھیں۔
امریکی پابندیوں پر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ان کمپنیوں نے بھارتی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی، معاملے پر امریکی حکام سے رابطے میں ہیں تاکہ مسئلہ حل کیا جاسکے۔
Load/Hide Comments