2اسرائیلی فوجی ہلاک

جنوبی غزہ میں جھڑپوں کے دوران 2اسرائیلی فوجی ہلاک

ویب ڈیسک: جنوبی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں سے جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کے 2اہلکار ہلاک ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ جھڑپوں میں مارے جانے والے دونوں فوجیوں کا تعلق گیواتی بریگیڈکی شیکڈ بٹالین سے تھا۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں شیکڈ بٹالین سے تعلق رکھنے والا ایک فوجی شدید زخمی بھی ہوا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق گزشتہ ایک سال سے جاری غزہ جنگ میں مجموعی طور پر780 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں ہونے والے جانی نقصان کے حوالے سے اکتوبر کا مہینہ رواں سال کا سب سے زیادہ بدتر مہینہ رہا ۔

مزید پڑھیں:  خصوصی افراد کو قابلیت کی بنیاد پر روزگار فراہم کرنا ہوگا، زرداری/ شہباز