گنڈا پور پھر ورکروں کو چھوڑ کر غائب

گنڈاپورپھر ورکروں کو چھوڑ کر غائب ہو جائے گا،خواجہ آصف کی تنقید

ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے احتجاج کی دھمکی دینے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور ایک بار پھر ورکروں کو چھوڑ کر غائب ہو جائے گا ۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے پیغام میں وزیردفاع خواجہ آصف نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور ورکروں کو چھوڑ کر خیبر پختونخوا ہائوس سے ہوتا ہوا کوہسار کے راستے پہاڑ پر چڑھ کے 12ضلع کراس کرکے پشاور اسمبلی میں نمودار ہوگا۔
اپنی پوسٹ میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید لکھا کہ یہ رنگ بازی کا ایںڈ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کے ساتھ جیل میں روا رکھا جانے والا رویہ ناقابل برداشت ہے، اب ہم اپنا حق لینے کے لیے احتجاج کی فائنل کال دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پشاور میں 8 نومبر کو ہونے والے جلسے کا مقام تبدیل کردیا ہے، اب 9 نومبر کو صوابی میں اجتماع ہوگا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا تھا کہ اب ہم سروں پر کفن باندھ کر نکلیں گے، کیونکہ پرامن رہ کر بہت ماریں کھالی ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا تھا کہ جعلی کیسز میں گرفتاریاں قابل برداشت نہیں، عمران خان پر کوئی کیس نہیں مگر اس کے باوجود جیل میں ہیں، اب ہم نکلیں گے اور اپنے حقوق واپس لے کر آئیں گے ۔

مزید پڑھیں:  اپنی جنس کے ازخود تعین کی اسلام میں اجازت نہیں،اسلامی نظریاتی کونسل