ایک ماہ میں 92افراد شہید

خیبر پختونخوا دہشت گردوں کے نشانے پر ،ایک ماہ میں 92افراد شہید

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا مسلسل دہشت گردوں کے نشانے پر ہے ،گزشتہ ایک ماہ کے دوران دہشت گرد حملوں میں 92سیکورٹی اہلکار و شہری شہید ہو گئے ۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا مسلسل دہشت گردوں کے نشانے پر ہے ، گزشتہ ایک ماہ کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے کئے گئے حملوں کے نتیجے میں 92سیکورٹی اہلکار اور شہری شہید ہو گئے ہیں ۔
کالعدم تنظیموں کے حملوں میں شہید ہونے والوں میں پاک فوج، فرنٹیئر کور، پولیس اور شہری شاوردیگر قانون نافذکرنے والے کے اہلکارشامل ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک مارہ کے دوران پولیس کے 31جوان شہید38زخمی ہوئے۔
اسی طرح حملوں میں 12شہری،ایف سی کے30اورپاک فوج کے16جوان شہید ہو گئے ہیں ۔
دہشت گردوں کی جانب سے حملوں کے نتیجے میں 3خاصہ داربھی جام شہادت نوش کرگئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  مدارس بل پر صدر مملکت کے اعتراضات حیران کن ہیں ،جے یو آئی