فلائنگ کوچ حادثے کا شکار

باجوڑ میں فلائنگ کوچ حادثے کا شکار ،18افراد شدید زخمی

ویب ڈیسک: باجوڑ میں فلائنگ کوچ حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 18افراد شدید زخمی ہو گئے ۔
افسوسناک حادثہ برنگ خاندرہ کے مقام پر پیش آیا جہاں جہاں درگئی مالاکنڈ سے باجوڑ آنے والی فلائنگ کوچ بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں جا گری ۔
حادثے کے نتیجے میں کوچ میں سوار 18افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔
زخمیوں کو فوری طورپر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  جعلی خبریں پھیلانے والوں کو کٹہرے میں لانا ضروری ہے ،پاک فوج