ویب ڈیسک: ہری پور میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر کار میں سوار شخص جاں بحق جبکہ اہلیہ اور دو بیٹے شدید زخمی ہو گئے ۔
حادثہ خانپور ڈیم کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار گاڑی نے موٹر کار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں کار میں سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ اہلیہ اور دوبچے شدید زخمی ہو گئے ۔
تیز رفتار گاڑی کا ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔
ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق شخص کی نعش اور زخمیوں کو فوری طورپر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا ۔
Load/Hide Comments