مریم نواز کا لندن جانے کا امکان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا علاج کیلئے لندن جانے کا امکان

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا گلے کے علاج کے لئے لندن جانے کا امکان ہے ۔
مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کافی عرصے سے گلے میں انفکشن کا شکار ہیں جس کے علاج کے لئے 5نومبر کو لندن روانگی متوقع ہے ۔
لندن دورہ کے دوران مریم نواز لندن میں اپنے ذاتی معالج سے علاج کروائیں گی۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر مریم نواز کے گلے کے آپریشن کا بھی امکان ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورہ لندن ایک ہفتہ پر محیط ہوگا،وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔
نواز شریف اور مریم نواز کا لندن سے اکٹھے وطن واپس آنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  تیراہ اور جانی خیل میں ممکنہ عسکری آپریشن کیخلاف قرارداد منظور