بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی

بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ،3دہشت گرد ہلاک ،2گرفتار

ویب ڈیسک: کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے بلوچستان میں کارروائی کرتے ہوئے 3دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 2کو گرفتار کر لیا ۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع موسی خیل کے علاقے راڑشم قومی شاہراہ پر ناکہ بندی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کی۔
کارروائی کے دوروان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 گرفتار ہوئے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک اور گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخواکابینہ:ڈی چوک کے جاں بحق اور زخمیوں کیلئے پیکج کی منظوری