فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ

لندن میں فائزعیسیٰ کی گاڑی پرحملہ،ہائی کمیشن کوقانونی کارروائی کی ہدایت

ویب ڈیسک:پاکستانی وزارت خارجہ نے لندن میں سابق چیف جسٹس آف پا کستان قاضی فائز عیسی اور ان کی اہلیہ کی گاڑی پر حملے کے معاملے پر ہائی کمیشن کو قانونی کارروائی کی ہدایات جاری کردیں۔
ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے وزارت خارجہ کو تمام ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایات کی گئی ہیں ۔
ذرائع وزرات خارجہ کے مطابق واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا ۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سابق چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی کو مڈل ٹیمپل کا بینچر بنانے کی تقریب کے موقع پر پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا، ملیکہ بخاری، ذلفی بخاری،اظہرمشوانی ویگر نے مظاہرین سے خطاب کیا تھا۔
تقریب سے باہر نکلتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنوں نے ان کی گاڑی پر حملہ کیا اور مکے برساتے رہے۔
دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی نے نے حملہ آوروں کے پاسپورٹ منسوخی کا اعلان کیا ہے۔
واقعے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا کو حملہ آوروں کی شناخت کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فوٹیجز کے ذریعے حملہ آوروں کی نشاندہی کی جائے۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ نے 5 جوڈیشل افسران کے تبادلے کر دیئے،اعلامیہ جاری