ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کی جانب سے کل پارلیمنٹ میں اہم قانون سازی کئے جانے کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا ہے جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 کے بجائے 4 بجے ہوگا۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے وقت میں تبدیلی کی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق حکومت کل قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اہم قانون سازی کرنا چاہتی ہے اور اس سلسلے میں حکومتی اراکین کو ایوان میں اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی ترمیمی بل بھی کل منظور ہونے کا امکان ہے۔
Load/Hide Comments