سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس آج

سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس آج ہوں گے، اہم قانون سازی متوقع

ویب ڈیسک: سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس آج ہوں گے جس میں اہم قانون سازی متوقع ہے۔ ایوان زیریں کا اجلاس شام 4 بجے ہوگا جس کیلئے 7 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ سینیٹ اجلاس کیلئے 39 رکنی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس میں اہم قانون سازی کا امکان ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں انسداد دہشتگردی ترمیمی بل اور ججز کی تعداد بڑھانے کے بل کی منظوری کا امکان ہے۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس بھی قومی اسمبلی میں پیش ہوگا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ رول آف لاء انڈیکس میں پاکستان کا 129 واں نمبر آنے کا توجہ دلاؤ نوٹس ایران زیریں میں پیش کیا جائے گا، اس کے علاوہ صدر مملکت آصف زرداری کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ اجلاس کیلئے ایجنڈے میں عالیہ کامران کا پی آئی اے طیاروں کو گراؤنڈ کئے جانے پر توجہ دلاؤ نوٹس، وقفہ سوالات اور نکتہ اعتراض بھی شامل ہے۔
دوسری جانب آج ایوان بالا کے اجلاس کیلئے 39 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق آج کے اجلاس میں 3 نئے بل ایوان میں پیش کئے جائیں گے جبکہ 11 بلوں کی قائمہ کمیٹی کی رپورٹس اور منظوری بھی 39 نکاتی ایجنڈے میں شامل ہے۔ حکومت کی جانب سے تمام اراکین پارلیمنٹ کو ایوانوں میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔یاد رہے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس آج ہوں گے جس میں اہم قانون سازی متوقع ہے۔

مزید پڑھیں:  مدارس کی آزادی پر کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا، فضل الرحمان