لاہور میں‌ فضائی آلودگی برقرار

لاہور میں‌ فضائی آلودگی برقرار، پرائمری سکول ایک ہفتے کیلئے بند

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت لاہور میں‌ فضائی آلودگی برقرار ہے، آلودہ ترین شہروں میں‌آج بھی لاہور کا دوسرا نمبر ہے، جہاں سموگ کی وجہ سے صورتحال انتہائی ابتر ہے، ان حالات میں لاہور کے سرکاری اور نجی پرائمری سکول ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کا آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر ہے، جہاں سموگ کی اوسط شرح 414 ریکارڈ کی گئی ہے، ڈی ایچ اے فیز 8 کا اے کیو آئی 714، سید مراتب علی روڈ کا ایئر کوالٹی انڈیکس 613 تک جا پہنچا ہے۔ آج شہر میں سموگ کی اوسط شرح گزشتہ روز کی نسبت کم ہے مگر صورتحال تاحال تشویشناک قرار دی جارہی ہے۔
اس صورتحال مِں جہاں سکول ایک ہفتے کیلئَے بند کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے وہیں محکمہ ماحولیات نے لاہور میں جمعہ اور اتوار کو ہیوی گاڑیوں کی انٹری پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 19 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
ادھر سموگ کی ابتر صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے لاہور کے سرکاری اور نجی پرائمری سکول ایک ہفتے کیلئے بند کرنے کا اعلان کر دیا، اس حوالے سے محکمہ ماحولیات کی جانب سے سموگ کی شدت کے پیش نظر لاہور کے سکولوں میں ایک ہفتے کی چھٹیوں کا حکم دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں نرسری سے پانچویں جماعت تک سکولز بند رہیں گے، فیصلے کا اطلاق 4 نومبر سے 9 نومبر تک ہوگا، لاہور کے تمام نجی و سرکاری سکولز چھٹیاں دینے کے پابند ہوں گے۔یاد رہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں‌ فضائی آلودگی برقرار ہے، آلودہ ترین شہروں میں‌آج بھی لاہور کا دوسرا نمبر ہے.

مزید پڑھیں:  افغان طالبان نے کا خواتین کو صحت کی تعلیم سے روک دیا