حزب اللہ کی جانب سے نیتن

حزب اللہ کی جانب سے نیتن یاہو کو نشانہ بنانے کی ایک اور کوشش

ویب ڈیسک: حزب اللہ کی جانب سے نیتن یاہو کو نشانہ بنانے کی ایک اور کوشش ناکام ہو گئی، اس سے قبل بھی نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون فائر ہوا تھا جس سے ان کے گھر کو جزوی نقصان پہنچا تھا، اور اب بھی ان کے دورہ سے قبل ڈرون ہوا میں پھٹ پڑا۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو لبنانی سرحد کے قریب نشانہ بنانے کیلئے حزب اللہ کی جانب سے ایک اور کوشش کی گئی۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی قصبے میٹولا کے دورے کیلئے روانہ ہوئے تاہم ان کی روانی سے لے کر مقررہ مقام تک پہنچنے سے قبل میٹولا میں ایک ڈرون پھٹ گیا۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ نیتن یاہو کے دورے کیلئے مقررہ وقت سے 20 منٹ قبل ڈرون دھماکے سے پھٹا، دھماکے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے اسرائیلی قصبے میٹولا کا دورہ منسوخ کردیا۔ اب کی بار ہونے والے حملے کے باعث بنجمن نیتن یاہو نے اپنا دورہ منسوخ کر دیا، اس واقعہ کے باعث اسرائیلی پریشانی کا شکار ہو گئے.

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی فرانسیسی صدر سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت