ویب ڈیسک: امریکی صدارتی امیدواران کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ اپنی جانب سے پوری طرح سے متحرک ہیں، جبکہ وائٹ ہاؤس کے نئے مکین کیلئے انتخابی مہم کا آخری دن بھی ہے، اس کے بعد پولنگ کا عمل کل سے شروع ہوگا۔ اس سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ بیلٹ باکسز، پیپرز اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں پولنگ سینٹرز میں پہنچائی جا چکی ہیں۔
امریکی صدارتی انتخاب میں 24 کروڑ سے زائد افراد حق رائے دہی استعمال کریں گے، اس دوران 7 کروڑ افراد نے پولنگ ڈے سے پہلے ہی ووٹ کاسٹ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا۔ نارتھ کیرولینا میں ووٹنگ کی شرح 55 فیصد، جارجیا میں 50 اور ٹینیسی میں 49 فیصد ووٹ کاسٹ ہوگئے۔
33 سینیٹرز اور 13 گورنرز کا بھی چناؤ ان انتخابات کا حصہ ہے، اس وقت دنیا بھر کے لوگوں کی نظریں اس جانب لگی ہوئی ہیں ، تاہم وائٹ ہاؤس کے نئے مکین کیلئے انتخابی مہم کا آخری دن ہے، کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کامیابی کے متضاد دعوے کئے جا رہے ہیں، یاد رہے کہ امریکی مسلمانوں نے دونوں صدارتی امیدواروں پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
Load/Hide Comments