ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ کااجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے جس کی صدرت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ اجلاس کیلئے 16 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس دوپہر اڑھائی بجے منعقد ہوگا، جس کے لئے 16 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں حج پالیسی 2025 کی منظوری دی جائے گی۔
اجلاس کے حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ حج پالیسی کے علاوہ وزارت داخلہ اسلام آباد سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کی سمری پیش کرے گی، چیئرمین این آئی آر سی کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
اجلاس کیلئَے جاری ہونے والے 16 نکاتی ایجنڈے میں جموں وکشمیر سٹیٹ پراپرٹی بجٹ 25-2024 کی منظوری بھی شامل ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ حج پالیسی کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری نہیں لی جا سکی تھی، اس لئے پالیسی منظوری کیلئے وزارت مذہبی امور نے اسے دوبارہ وفاقی کابینہ کو بھجوادیا ہے۔ سرکاری حج پیکیج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے کی تجویز زیرغور ہے۔
یاد رہے کہ وفاقی کابینہ کااجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے جس میںحج پالیسی 2025 کی منظوری کا امکان ہے، حج کوٹہ کے مطابق پاکستان سے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔
Load/Hide Comments