ویب ڈیسک: مریم نواز کا کل علاج کیلئے لندن روانگی کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب لندن میں اپنے ذاتی معالج سے گلے کا علاج کروائیں گی۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کافی عرصہ سے گلے میں انفیکشن کا شکار ہیں، اس حوالے سے ڈاکٹرز کی ہدایت پر آپریشن کا بھی امکان ہے، جس کے باعث دورہ لندن ایک ہفتے پر محیط ہو گا۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز کا کل علاج کیلئے لندن روانگی کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔مریم نواز وزارت اعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار بیرون ملک روانہ ہوں گی، نواز شریف اور مریم نواز کا لندن سے اکٹھے وطن واپس آنے کا امکان ہے۔
Load/Hide Comments