خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج 3بجے

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج 3بجے طلب، ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج 3بجے طلب کر لیا گیاہے، صوبائی اسمبلی اجلاس کیلئے ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق آج 3 بجے ہونے والے صوبائی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، اجلاس میں وزراء کی تنخواہ، ان کے الاؤنسز اور استحقاق ترمیمی بل 2024 فوری زیر غور لانے کی تحریک پیش کی جائے گی۔
لینڈ یوزاینڈ بلڈنگ کنٹرول ترمیمی بل زیر غور لانے کی تحریک بھی ایجنڈے میں شامل ہے، خیبرپختونخوا لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول ترمیمی بل پاس کرنے کی تحریک بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج 3بجے طلب کیا گیا ہے، اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائَے گا۔

مزید پڑھیں:  5 ہزار کارکن لاپتہ،ڈیٹا اکٹھا کر رہے ہیں: بیرسٹر گوہر کا دعویٰ