ویب ڈیسک: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کا اسرائیلی انٹیلی جنس مرکز پر راکٹ حملہ، اس دوران افراد زخمی ہو گئے۔
واقعات کے مطابق حزب اللہ نے تل ابیب کے قریب اسرائیلی انٹیلی جنس مرکز پر متعدد راکٹ داغ دئیے۔ اس حوالے سے حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں وضاحت کی گئی کہ اس کی جانب سے تل ابیب کے مضافات میں اسرائیل کے8200ملٹری انٹیلی جنس یونٹ کے گلیلوٹ فوجی مرکز پر بیک وقت کئی راکٹ داغے گئے، اس دوران 11 افراد زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ لبنان سے مشتبہ فضائی اہداف کی آمد کے بعد سائرن بجا دیئے گئے اور ایک جاری واقعے میں اہداف پر نگاہ رکھی گئی۔ حزب اللہ اکثر اسرائیلی علاقوں میں راکٹ فائر کرنے کا دعویٰ کرتا ہے اور اس نے کئی بار گلیلوٹ کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے۔
حزب اللہ نے راکٹ حملے میں اسرائیل کے شمال میں واقع علاقوں بالخصوص صفد پر بیک وقت کئی راکٹ فائر کیے۔ یہ علاقہ باربار حزب اللہ کے راکٹ حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے۔ یاد رہے کہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کا اسرائیلی انٹیلی جنس مرکز پر راکٹ حملہ، اس دوران افراد زخمی ہو گئے۔
Load/Hide Comments