ویب ڈیسک: سٹاک ایکسچینج میں ایک اور ریکارڈ، 100 انڈیکس 92ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے دن پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ہو گیا، اس دوران کاروبار میں تیزی کا عنصر نمایاں دیکھا گیا، اور اس دوران ہوتے ہوتے 100 انڈیکس 92 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی، 1100 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 92 ہزار 16 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام مثبت رجحان کیساتھ ہوا، اس کے باعث 100 انڈیکس 1893 پوائنٹس اضافے کیساتھ 90 ہزار 859 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
اب اس کے بعد کاروباری ہفتے کے پہلے دن سٹاک ایکسچینج میں ایک اور ریکارڈ، 100 انڈیکس 92ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ انٹربینک میں امریکی کرنسی 7 پیسے مہنگی ہوئی، اس کے ساتھ ہی انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 70 پیسے سے بڑھ کر 277 روپے 77 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
Load/Hide Comments