سارے مقدمات آئینی بنچز میں

سارے مقدمات آئینی بنچز میں نہ لے کر جائیں، جسٹس منصور علی شاہ

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ میں سوئی ناردرن زائد بلنگ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ سارے مقدمات آئینی بنچز میں نہ لے کر جائیں، کچھ ہمارے پاس بھی رہنے دیں۔
سپریم کورٹ میں سوئی نادرن زائد بلنگ کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے کہا کہ اس کیس کی نظرثانی ابھی زیر التوا ہے، 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد اب یہ کیس آئینی بنچ میں جائے گا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس میں کہا کہ اس کیس میں کوئی آئینی یا قانونی سوال موجود نہیں، سارے مقدمات آئینی بنچز میں نہ لے کر جائیں، کچھ مقدمات ہمارے پاس بھی رہنے دیں۔
بعدازاں عدالت نے سوئی ناردرن زائد بلنگ کیس نمٹاتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ زیر التوا نظرثانی کیس میں درخواست گزار سوال اٹھا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان نے کہا جو ہوا سو ہوا، میں اور آپ ایک ہیں، شیخ رشید احمد