خیبرپختونخوا میں تعلیم کارڈ کا اجرا

خیبرپختونخوا میں تعلیم کارڈ کا اجرا، بچیوں کووظائف بھی دی جارہی ہیں،گنڈاپور

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ سردار علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا میں تعلیم کارڈ کا اجرا کر دیا جبکہ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ بچیوں کو وظائف بھی دے رہے ہیں۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا پور نے اس حوالے سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تعلیم کارڈ کا اجرا کر دیا گیا ہے، بچیوں کو وظائف بھی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں پر تشدد نہیں کرنا چاہیے، اور اس کے ساتھ ساتھ درسگاہوں میں بہتر ماحول بھی فراہم کرنا ہوگا۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ملک اور قوم کے لیے کچھ نیا کرنا ہے، بچوں کو سکولوں میں جانے کا موقع دیا گیا، اور صوبے کے سکولوں میں فرنیچر فراہم کریں گے۔ کرائے پر عمارتوں میں سکول شروع کر رہے ہیں۔ ہم سب نے مل کر مسائل کو حل کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:  بابر سلیم سواتی کی صوبائی حکومت کو اے پی سی بلانے کی ہدایت