مریم نواز نے پی آئی اے

مریم نواز نے پی آئی اے خریدنے میں بھی علی امین کی کاپی کی، بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ راج کماری کا پنجاب ائیر لائن بنانے کا فیصلہ مضحکہ خیز ہے، مریم نواز نے پی آئی اے خریدنے میں بھی علی امین کی کاپی کی، ادھر چچا قومی اثاثے اونے پونے داموں بیچ رہا ہے تو ادھر بتیھجی خرید رہی ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے قومی ایئر لائن خریدنے میں بھی علی امین کی کاپی کی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے منصوبے کاپی کرنے میں راج کماری ثانی نہیں رکھتی، انہوں نے سوال کیا کہ اگر مریم نواز پی آئی اے خرید کر ٹھیک کرسکتی ہے تو اب تک کئی باریاں لے کر کیوں نہ ٹھیک کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ملکی مفادات کو ذاتی مفادات پر قربان کرنا شریف خاندان کا شیوہ ہے، عوام کے پیسوں سے بنایا جانے والا ائیر لائن شریف خاندان کے لئے استعمال ہوگا، اور اب تو شریف خاندان سر درد کی دوائی لینے کے لئے بھی طیارہ لندن بھیجے گا۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ اچھا ہوگا کہ اس کا نام جاتی امراء ائیر لائن رکھ لیں، ان کا کہنا تھا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ مریم نواز پائلٹ کی وردی پہن کر ٹک ٹاک بنانے لگ جائے۔

مزید پڑھیں:  پاراچنار ٹل شاہراہ گزشتہ 8ہفتوں سے بند، اشیا ضروریہ کی قلت کا خدشہ