اے ایل پی پروگرام کے تحت

اے ایل پی پروگرام کے تحت 14487طلبہ کی تعلیم مکمل، اسناد تقسیم

ویب ڈیسک: (الٹرنیٹ لرننگ پاتھ وے) اے ایل پی پروگرام کے تحت 14487طلبہ کی تعلیم مکمل ہو گئی، اس کے بعد نشتر ہال میں منعقدہ تقریب میں کامیاب طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں۔
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے زیر اہتمام اے ایل پی پروگرام کے تحت تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ کی گریجویشن تقریب نشتر ہال پشاور میں منعقد ہوئی۔ اس دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے بحیثیت مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں صوبائی کابینہ اراکین فیصل خان ترکئی، محمد سجاد، قاسم علی شاہ کے علاؤہ دیگر سرکاری حکام، شراکت دار اداروں کے نمائندے، طلبہ اور اساتذہ نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے تعلیم مکمل کرنے والے طلبہ میں اسناد تقسیم کیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پروگرام کے پیکج ای کے تحت 14487 طلبہ نے تعلیم مکمل کر لی، پروگرام کے تحت اب تک مجموعی طور پر 62000 طلبہ نے تعلیم مکمل کی ہے۔ پروگرام کا مقصد ان بچوں اور بچیوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے جو سکولوں سے باہر رہ گئے ہیں اور ان کی عمریں زیادہ ہونے کی وجہ سے سکولوں میں داخلہ نہیں لے سکتے۔
اس وقت الٹرنیٹ لرننگ پاتھ وےپروگرام کے تحت 27 اضلاع میں قائم 1267 سنٹرز میں 42644 طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان حکومت کے وفاق سے متعلق امور متعلقہ فورم پر اٹھائیںگے، بلاول