ویب ڈیسک: 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح جماعت اسلامی نے بھی سپریم کورٹ کا درواز کھٹکھٹا دیا۔ اس حوالے سے درخواست دائر کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق آئینی ترمیم کیخلاف جماعت اسلامی نے بھی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم بنیادی حقوق کے خلاف ہے، اس لئے کالعدم قرار دی جائے۔ آئینی ترمیم بنیادی آئینی ڈھانچے اور متعدد آئینی شقوں کے بھی خلاف ہے۔
جماعت اسلامی کی درخواست میں وفاق سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف دیگر ملکی سیاسی جماعتوں کی طرح جماعت اسلامی بھی سپریم کورٹ میں جا کھڑی ہو گئی۔
Load/Hide Comments