حکومت پنجاب کا پی آئی اے

حکومت پنجاب کا پی آئی اے خریدنے کا ارادہ نہیں، عظمیٰ بخاری

ویب ڈیسک: صوبہ پنجاب کی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کا پی آئی اے خریدنے کا ارادہ نہیں، ان کا کہنا تھا کہ حیرت اس بات پر ہو رہی ہے کہ اربوں روپے کا مقروض صوبہ خیبرپختونخوا بھی پی آئی اے خریدنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے، یہی ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہی ہے کہ لاہور آج آلودہ ترین شہروں میں دوسرے اور دہلی پہلے نمبر آ گیا۔
عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت سموگ کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کررہی ہے، بھارت سے پاکستان کی طرف آلودہ ہوائیں آنے سے اے کیو آئی بڑھا، جب ہوا کا رخ پاکستان کی جانب یوتا ہے تو سموگ پھیل جاتی ہے، فضاؤں کو کنٹرول نہیں بہتر کیا جا سکتا۔
عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ لاہور آج آلودہ ترین شہروں میں دوسرے اور دہلی پہلے نمبر ہے، لاہور میں آج ایئر کوالٹی انڈیکس 280 ہے، صورتحال کو دیکھا جارہا ہے، گرین لاک ڈاؤن کے تحت لاہور میں پرائمری سکولوں کو چھٹیاں دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ وزیراطلاعات صوبہ پنجاب نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کا پی آئی اے خریدنے کا ارادہ نہیں، ان کا کہنا تھا کہ حیرت اس بات پر ہو رہی ہے کہ اربوں روپے کا مقروض صوبہ خیبرپختونخوا بھی پی آئی اے خریدنی ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں غیرقانونی پیٹرول پمپس کیخلاف کارروائی کا فیصلہ