ججز کی حفاظت پر پختونخوا پولیس

ججز کی حفاظت پر پختونخوا پولیس کے 1571 اہلکار مامور، مکمل رپورٹ جاری

ویب ڈیسک: صوبائی محکمہ پولیس کی جانب سے خیبر پختونخوا اور جنوبی اضلاع میں جوڈیشل افسران اور عدالتوں کی سکیورٹی کے معاملے پر اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ججز کی حفاظت پر خیبر پختونخوا پولیس کے 1571 اہلکار مامور ہیں۔ ان میں ہائی کورٹ اور ماتحت عدلیہ کے ججز شامل ہیں۔
صوبے میں جوڈیشل افسران کی رہائش گاہوں اور نقل و حرکت کے دوران پولیس اور ایف سی اہلکار ہمہ وقت موجود ہوتے ہیں۔ ایڈیشنل سیشن ججز اور سول ججز کو خطرات کے پیش نظر ڈی پی او اور ڈسٹرکٹ ججز کی باہمی مشاورت سے سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی خان میں 258 پولیس اہلکار جوڈیشل افسران اور کورٹس کی سیکورٹی پر موجود ہیں، جبکہ 143 جوڈیشل کمپلیکس، 17 جوڈیشل افسران کی رہائش گاہوں اور 98 پولیس اہلکار جوڈیشل افسران کے ساتھ بطور محافظ تعینات ہیں۔
اس حوالے سے جاری ہونے والے اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ ضلع ٹانک میں 22 پولیس اہلکار عدالتوں اور جوڈیشل افسران کی سکیورٹی پر مامور ہیں۔ 9 پولیس اہلکار کورٹس کی حدود، 5 جوڈیشل افسران کی رہائش گاہوں پر اور 8 جوڈیشل افسران کے ساتھ گارڈز کے طور پر امور کی انجام دہی کر رہے ہیں۔
جنوبی وزیر ستان میں عدالتوں اور جوڈیشل افسران کے تحفظ کے لیے 64 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ ٹانک میں 8 اہلکار جبکہ جنوبی وزیر ستان میں عدالتوں اور ججز کی تحفظ کے لیے 64 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ یاد رہے کہ صوبائی محکمہ پولیس کی جانب سے خیبر پختونخوا اور جنوبی اضلاع میں جوڈیشل افسران اور عدالتوں کی سکیورٹی کے معاملے پر اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ججز کی حفاظت پر خیبر پختونخوا پولیس کے 1571 اہلکار مامور ہیں۔ ان میں ہائی کورٹ اور ماتحت عدلیہ کے ججز شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے اہداف حاصل کرنے میں ناکام