ویب ڈیسک: ایبٹ آباد میں جنگل میں لگنے والی آگ 40گھنٹے بعد بھی قابو نہ کی جا سکی، دکھن سیداں جنگل میں لگنے والی آگ 40 گھنٹوں سے مسلسل لگی ہوئی ہے، آگ سے بلین ٹریٹ پلانٹ سمیت کروڑوں روپے کے قیمتی درخت جل کر خاکستر ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق آبادی کے قریب پہنچنے والی آگ سے جمع شدہ ایندھن کی لکڑیاں اور جانوروں کا چارہ بھی جل کر خاکستر ہو گیا، مقامی افراد نے اس موقع پر میدان میں آتے ہوئے اپنی مدد آپ کے تحت آگ کا رخ آبادی سے موڑ دیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ ادارے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ ضلعی انتظامیہ کی غلفت ہ ہے کہ آگ دس کلومیٹر سے زاہد رقبے پر پھیل گئی۔ مقامی آبادیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کئے۔
گزشتہ تقریبا دوروز سے آگ لگی ہوئی ہے لیکن ضلعی انتظامیہ، محکمہ جنگلات اور محکمہ جنگلی حیات سمیت ریسکیو ادارے خاموش ہیں۔
مقامی زرائع کا کہناہے کہ آگ کی شدد میں کافی حد تک کمی آ گئی ہے۔ ایبٹ آباد میں جنگل میں لگنے والی آگ 40گھنٹے بعد بھی قابو نہ کی جا سکی، دکھن سیداں جنگل میں لگنے والی آگ 40 گھنٹوں سے مسلسل لگی ہوئی ہے، آگ سے بلین ٹریٹ پلانٹ سمیت کروڑوں روپے کے قیمتی درخت جل کر خاکستر ہو گئے۔
Load/Hide Comments